خیبر پختونخواقومی

کراچی، بونیر کی 5 سالہ مروہ کی لاش برامد، جنسی زیادتی کا شبہ

شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جس کا تعلق بونیر سے ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بظاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے، بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔ بچی کے والدین چند سال پہلے کراچی منتقل ہوگئے ہیں۔

پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لیا ہے، گھر میں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں، ایک بیٹا گھر سے فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی، بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button