قومی

طورخم بارڈر پر اب ڈرائیورز تبدیل نہیں ہوں گے، تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع

پاکستان حکومت نے طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور بہتری کے لئے ڈرائیورز کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے  خصوصی مشیر  برائے افغانستان، محمد صادق نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاک افغان بارڈر پر اب ڈرائیور کی تبدیلی نہیں ہوگی، ڈرایور تبدیلی کا فیصلہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس روک تھام میں کافی بہتر آئی ہے اس لئے اب ڈرائیور تبدیل نہیں ہوگے اور تجارتی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری ہوگی۔

ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز نے اس مسلے اور مشکل کو حل کرنے پر وزیراعظم عمران خان،اور مشیر خاص محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ مارچ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد طورخم سمیت تمام بارڈرز بند کردئے تھے۔ کچھ عرصہ پہلے دونوں اطراف کے بارڈر حکام تجارتی سرگرمیاں بحالی پر راضی ہوگئے تھے لیکن وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں ساتھ چند پابندیاں لگائی تھی جن میں ایک یہ بھی تھا کہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز بارڈر پر ہی ایک دوسرے کے ساتھ گاڑیاں تبدیل کریں گے اور کوئی ڈرائیور دوسرے ملک نہیں جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button