قومی

گلگت، خفیہ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلہ میں 7 اہلکار، 2 شہری جاں بحق

چلاس( آن لائن)گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں ملزمان اور سی ٹی ڈی پولیس کے درمیان فائرنگ تبادلے میں 7 اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی گلگت نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے رات گئے چلاس کے رونئی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ مطلوبہ ملزمان کی پناہ گاہ کے متعلق خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک سب انسپکٹر سہراب اور 5 جوان جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کی زد میں 2 شہری بھی مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں انسپکٹر سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں۔ ایس پی دیامر شیر خان شہید اہلکاروں میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر بھی شامل ہے جب کہ رات گئے کارروائی پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اظہار اللہ اور بشارت نامی شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹر نبی جان، سپاہی شکر، سپاہی ہدایت کریم، سپاہی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کم سے کم 15 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے چلاس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جب کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button