قومی

پی ٹی اے کا فیصلہ برقرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کو بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گیم کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست پر 15 جولائی کو محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری کھول دے۔

عدالت عالیہ نے آن لائن گیم سے متعلق پی ٹی اے کو 7 روز میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیا جب کہ پب جی کیخلاف شکایات کی تفصیلات اور اس پر پابندی کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا۔

پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے آئن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رہے گی، پی ٹی اے نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا، سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی۔

پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گیم کیخلاف شکایات پر یکم جولائی کو پی ٹی اے نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی جسے بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button