قبائلی اضلاع

باڑہ ڈوگرہ ہسپتال میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح

وزیراعظم کی مشیر ثانیہ نشتر نے باڑہ ڈوگرہ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے محمد شفیق آفریدی، کمشنر پشاور امجد علی اور ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے باڑہ ڈوگرہ ہسپتال کا دورہ کرکے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں موجود سہولیات کی کمی اور مریضوں کو علاج معالجے میں درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈوگرہ ہسپتال میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح باڑہ کے خواتین کے لئے احساس نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا، جہاں پر حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو نیوٹریشن کے ساتھ ہر تین ماہ بعد 4500 روپے دیئے جائیں گے، جس کا مقصد غریب حاملہ خواتین اور بچوں کو درکار غذا اور وٹامن کی کمی پورا کرنے کے لئے نیوٹریشن فراہم کرکے ماں اور بچے کو بیماریوں سے بچانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پیدائش کے بعد بچوں کی جسمانی نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے گی۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی نے ہسپتال اپگریڈیشن کا مطالبہ کرکے باقاعدہ تحریری درخواست دے دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button