قومی

پاکستان میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 20 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوگی۔ 29 ذیقعد یعنی 21 جولائی بروز منگل کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم ذی الحج 22 جولائی 2020 کو ہوسکتی ہے۔ اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوگا۔ اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے کیلنڈر کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھوں سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button