قبائلی اضلاع

مہمند: اتمانخیل قوم بنیادی سہولیات زندگی سے محروم

ضلع مہمند پائی خان اتمانخیل قوم سے کئے گئے وعدے تاحال التواکا شکار ہیں، حکومت اپنے وعدے پورے کریں، عوام پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مہمند ڈیم میں سب سے ذیادہ لوئر اتمانخیل کے زر خیز زمین ڈوب جاتے ہیں۔ اتمانخیل قومی مشران

ان خیالات کا اظہار ملک صاحب خان، ملک گل پور،حاجی محمد یار،سرزعلی،محمد اکبراور ڈاکٹر نورذادہ اور دیگرنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں ہیڈکوارٹر غلنئی سے دورافتادہ تحصیل امبار کی اتمان خیل قوم زندگی کے ذیادہ تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ لوگ پتھر کے زمانے سے گزر رہے ہیں جبکہ 16ستمبر 2016 پائی خان گاوٗں میں نماز جمعہ کے موقع پرخون ریز دھماکہ جن میں 37افراد شہید اور 32زخمی ہوئے تھے جہاں اس وقت کے پولٹیکل ایجنٹ موقع پر اور سابقہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت کورکمانڈر اور آئی جی ایف سی متاثرہ خاندانوں اور اتمان خیل قوم سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کیلئے دوسرے روز پہنچ گئے تھے۔

اس موقع پر اعلیٰ حکام نے علاقے کی پسماندگی اور اتمان خیل قوم کے دہشت گردی کے خلاف ناقابل فراموش قربانیوں کے پیش نظر علاقے کے آمد ورفت کےلئے فوری روڈ کی تعمیر سمیت سکول اور مرکز صحت قائم کرنے کے اعلانات کئے مگر چار سال گزرنے کے باوجود بھی اب تک ایک وعدہ پورانہ ہوسکا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے اونچے اور مشہور پہاڑ کیمور کے دامن میں واقع خارئی درہ جن میں پائی خان گاوٗں بھی شامل ہیں جہاں آباد ہزاروں گھرانے بنیادی سہولیات کے علاوہ آمدورفت کیلئے کچی اور تنگ پتھریلی راستے استعمال کرتے ہیں جن سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

خارئی درہ کے تمام مشران ملک صاحب خان وغیرہ نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کے وعدے پورے کریں جبکہ لوئر امبار کے مشران ملک عزت خان وغیرہ نے مطالبہ کیا کہ مہمند ڈیم کے پانی سے سب سے ذیادہ امبار اتمان خیل کی زر خیز زمین ڈوب جاتی ہیں حالانکہ متاثرہ زمین کی فی جرب تین لاکھ ادا ئیگی کی پیشنگوئی ہوئی ہیں جبکہ علاقے میں فی جرب آٹھارہ لاکھ روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم سے متاثرہ زمین کا پورا حق دینے سمیت متاثرہ عوام کے ساتھ صلاح ومشورے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button