قومی

نواز شریف کو سزا سنانے والا جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی ان میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

انتظامی کمیٹی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار 

جج ارشد ملک کا مبینہ ویڈیو سکینڈل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور

واضح رہے کہ اس وقت کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو  العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد 6 جولائی 2019 کو مریم نواز ایک ویڈیو سامنے لائی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکر یہ سزا سنائی جس کی جج نے تردید بھی کی تھی.

بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور ارشد ملک کو احتساب عدالت کےجج کے عہدے سے ہٹاکر او ایس ڈی بنایا گیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پرتفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button