بین الاقوامی

وینٹی لیٹرز کی ایک بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

امریکہ کی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے توسط اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) پاکستان کے تعاون سے 100 نئے اور جدید سہولیات سے آراستہ وینٹی لیٹرز پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے عطیہ دیئے ہیں۔

یہ وینٹی لیٹرز جو گزشتہ روزکراچی پہنچے پاکستان بھر کے مختلف ہسپتالوں میں نصب کیئے جائیں گے۔ یہ عطیہ اشد ضروریات کی ترسیلات یقینی بنانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کے سلسلے کی کڑی ہے جو کورونا وائرس کی وبا کے سَدِ باب کی ہنگامی کوششوں میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

امریکہ میں تیار شدہ اِن وینٹی لیٹرز کی مالیت لگ بھگ تیس لاکھ ڈالر ہے اوریہ جدید طبی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔یہ مربوط، بآسانی قابل نصب ہیں اور پاکستان کو کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کے موثر علاج کے قابل بنائیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پال جونز نے کہا کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔امریکہ میں تیار کردہ یہ وینٹی لیٹرز ہنگامی طبی امداد کے منتظر پاکستانی مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

امریکہ اور پاکستان کی کورونا کے خلاف شعبہ صحت میں شراکت داری دن بہ دن بہتری کی جانب گامزن ہے۔اس کے تحت لیبارٹری تشخیص، وبا کی نگرانی، متاثرہ افراد کی نشاندہی، انفیکشن سے بچاؤ اور قابو پانے کے اقدامات اور مریضوں کی دیکھ بھال شامل ہے۔ اس اہم اور دن بہ دن بڑھتی شراکت داری میں امریکہ نے 27  ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button