قومی

کورونا: پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم ملنے کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ پاکستان کو رقم ملنے سے متعلق معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، رقم چند روز میں پاکستان کو مل جائے گی۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر دیں گے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 250 ارب 27 کروڑ روپے بنتی ہے، تینوں 50، 50 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو فراہم کریں گے۔

پاکستان کو یہ رقم آئندہ چند روز میں فراہم کر دی جائے گی جس میں سے 500 ملین ڈالر یعنی 83 ارب 42 کروڑ پاکستانی روپے ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا، یہ رقم کورونا ایکٹو ریسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر صرف کی جائے گی۔

ایشین انفرانسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک بھی پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا جو کورونا رسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے پر صرف کی جائے گی۔

عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ ڈالر انسانی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے، اہم ترین سرکاری اعداد و شمار، دارالحکومتوں میں انسانی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان میں وفاق اور تمام صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 1324 ارب روپے کا ہے جو عالمی اداروں کی فراہم کردہ رقم اس کا پانچواں حصہ بنتی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق جمعے کو پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ 450 مریض تھے جن میں سے صرف سات ہزار 496 اسپتالوں میں داخل تھے جب کہ باقی گھروں پر اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بجٹ میں 70 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔ عالمی اداروں سے ملنے والی رقم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم کووڈ- 19 ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام اور صحت کا نظام مستحکم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button