پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی: فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید سے متعلق ایک بار پھر دعویٰ کردیا ہے۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دور بین سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا جب کہ چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
وزارت @MinistryofST کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائ 2020 بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائ کو ذیاالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئ علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ #EID
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2020
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینڈر کےمطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چاند کی لوکیشن کے لیے آپ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمیٹی کا اجلاس جاری، فواد چوہدری کا کل پاکستان میں عیدالفطر کا اعلان
"ایک کلک کے ساتھ چاند دیکھیں گے” فواد چوہدری کا رویت ہلال کیلئے ایپ تیار کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی پہلے سے کیا تھا اور ان کے اعلان کے مطابق ہی چاند نظر آنے کی رویت پر عیدالفطر منائی گئی تھی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت پر شہادتیں اکٹھی کرکے شوال کے چاند کا اعلان کیا تھا۔