قومی

آسٹریلیا میں پھنسے 77، برطانیہ سے 295 پاکستانیوں کی وطن واپسی

کورونا وباء کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے 77 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے سڈنی سے لاہور کے لئے روانہ جبکہ لندن سے 295 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز کا انتظام آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کیا گیا، سری لنکن ایئرلائن کی پرواز آسٹریلیا میں پھنسے 77 پاکستانیوں کو صبح 10 بجے لے کر سڈنی سے روانہ ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور قونصل جنرل سڈنی محمد اشرف ہم وطنوں کو الوداع کرنے اور ایئرپورٹ پر باآسانی روانگی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موجود رہے۔

پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے سڈنی ایئرپورٹ پر مکمل طور پر فعال فیلڈ آفس قائم کیا گیا تا کہ پاکستانی مسافروں کو پاسپورٹ یا ویزہ سے متعلق کسی بھی مسئلے کو فوری حل کیا جا سکے۔

سڈنی سے روانہ ہونے والوں میں اپنے اہلخانہ سے ملنے آنے والے، طلبا اور عارضی طور پر مقیم پاکستانی شامل ہیں جو کورونا وباء میں اچانک فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبوں کا ائیر پورٹ کھولنے پر آمادگی کا اظہار

باچا خان ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کے لئے بحال 

” حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بیانات تک محدود”

خلیجی ممالک میں بے یار و مددگار پڑی سینکڑوں پاکستانیوں کی متییں 

سڈنی ایئرپورٹ پر ہم وطنوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے کہا کہ حکومت پاکستان تارکین وطن بالخصوص بیرون ملک پھنس جانے والے پاکستانیوں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وژن کے مطابق ہم وطنوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پھنسے تارکین وطن کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست انہی کوشش کا حصہ ہے۔

وطن واپس آنے والے پاکستانیوں نے خصوصی پرواز کا انتظام کرنے پر آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور اس کے قونصل خانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود ہم وطنوں کی واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا، اس موقع پر تارکین وطن نے کورونا وائرس کی صورتحال میں آسٹریلیا میں پاکستانی مشن کی ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

دوسری جانب لندن سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز لاہور پہنچ گئی ہے، برطانیہ میں پھنسے 295 مسافروں کو وطن واپس لانے والی پرواز پی کے 786 تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

مسافروں کی ائیرپورٹ پر تھرمل اسکیننگ کی گئی جس میں کلیئر قرار پانے والے مسافروں کو گھروں کو روانہ کردیا گیا جبکہ کورونا کی زیادہ علامات اور غیر مقامی مسافروں کو قرنطینہ بھجوایا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 1 لاکھ  3 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ دستاویز کے مطابق 21 ہزار808 پاکستانی بیرون ملک نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے۔ 31 ہزار پاکستانی بنا تنخواہوں کے ایمرجنسی چھٹیوں پر موجود ہیں جب کہ ساڑھے 50 ہزار پاکستانی ویزوں کی معیاد ختم ہونے اور دیگر وجوہات کے باعث بیرون ملک میں محصور ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button