قومی

ملک کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب، گوجرانوالہ 18، منڈی بہائوالدین، نارووال 10، جوہر آباد 7، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، جہلم 2، خیبر پختونخوا، پٹن 7، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت ،جیکب آباد 48، سبی47 اور پڈعیدن 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button