قومی

کورونا وائرس: پاکستان میں پلازمہ عطیہ کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  کے ترجمان کے مطابق پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اندراج کے لیے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ پلازمہ عطیہ کرنے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازمہ عطیہ کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں جب کہ پلازمہ ڈونرز کا نام اور ذاتی معلومات صیغہ راز میں رہیں گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  نے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سےصحت مند افراد زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2255 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 113702 تک پہنچ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button