قومی

وزیر ریلوے شیخ رشیدکورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

 وزارت ریلوے نے بتایا ہے کہ شیخ رشید ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 107 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2171 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 107845 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 679 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 587 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button