قومی

وزیراعظم کا انتظار ختم، دنیا کی نمبر ون الیکٹرک کار MG پاکستان پہنچ گئی

دنیا کی نمبرون الیکٹرک کار MG پاکستان پہنچ گئی، سوات کے حسین مقام پر MG Pakistan کی جھلک نے سب کو دیوانہ بنا دیا۔

زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر MG Pakistan کی تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد زبردست رسپانس آمنے آیا ہے ۔ MG کے HS ماڈل کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ ڈرائیو سوات کے خوبصورت علاقے میں کی گئی جس پر پاکستانی کار لوورز نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

MG الیکٹرک کار مکمل طور پر الیکٹرک چارچنگ سے چلنے والی کار ہے جو مکمل چارج کے بعد 428 کلومیٹر تک ساٹھ کیومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے مسافت طے کر سکتی ہے۔

اس حوالے سے جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ MG Pakistan کی الیکٹرک کار مستقبل میں صارفین کی اولین پسند ہو گی۔

جاوید آفریدی کے مطابق گزشتہ سال چار مئی کو ایک تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی اور ان کے بھائی فیصل آفریدی کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ مجھے الیکٹرک کار کی پاکستان میں آمد اور مینو فیکچرنگ کا انتظار ہے جس کے بعد پاکستان اور خصوصاً لاہور میں آلودگی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آلودگی اور فیول کے مسئلے کو حل کرنے والی الیکٹرک کار اب پاکستان میں بھی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آٹو کمپنی MG اب پاکستان میں بھی مینو فیکچر کرے گی، الیکٹرک چارجنگ سے چلنے والی یہ کار چین اور کئی ممالک میں تہلکہ مچا چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button