قومی

شمالی وزیرستان میں آج عید، سعودی عرب میں کل عید منائی جائے گی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں  30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کاچاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ اس کے علاوہ قطر، انڈونیشیا، ملائیشیا ، متحدہ عرب امارات اور ترکی میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی دعویٰ کرچکے ہیں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

پشاورکی مسجد قاسم علی خان میں بھی گزشتہ شب شوال کا چاند نظرنہیں آیا اور عید الفطر اتوار کے روز منائی جائی گی جبکہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آج عیدمذہبی جوش اور عقیدے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

گزشتہ شب ضلع شمالی وزیرستان میں مولانا محمد رومان جامع مسجد قاری میرانشاہ نے 9 شہادتوں کا شہادت قبول کرکے عید الفطر کا اعلان کیا تھا۔ صدر مقام میرانشاہ کے مشہور مسجد قاری کے خطیب مولانا محمد رومان نے نو افراد کے چاند دیکھنے کی شہادت قبول کرتے ہوئے ہفتہ کو عید کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح سب ڈویژن میرعلی حیدر خیل کے علماء کرام نے بھی آج بروز ہفتہ کو عید الفطر کا اعلان کیا۔ حیدر خیل کمیٹی میں کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی جن افراد نے عید الفطر کا چاند دیکھا ان کے نام مندرجہ ذیل افراد ہیں۔
1۔عرفان ولدمحب اللہ
2۔شفاعد ولد رحم خان
3۔اختشام ولد شمس الرحمن
4۔عبدالعفی ولد شاھین
5۔واسید ولد احمدالدین
6۔کامران ولد سلطان محمود
7۔عاصم ولد بختر زمان
8۔علاوالدین ولد شاھین

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button