قومی

پنجاب میں اعتکاف کے دوران 15 سالہ بچے سے زیادتی کی ناکام کوشش، ملزم گرفتار

پنجاب میں اعتکاف کے دوران 15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔

انڈیپنڈنٹ اردو میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اعتکاف کے دوران کسی سے جنسی زیادتی کی کوشش پر مبنی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقہ ڈاک پوٹھی میں 14 مئی کو اس وقت پیش آیا جب 15 سالہ عادل حسین ایک مقامی مسجد میں اعتکاف کی غرض سے موجود تھے اور تبریز نامی ایک اور نوجون اس کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔

تھانہ بولانی میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق عادل حسین کے والد افضال حسین نے بیان دیا کہ وہ 14 مئی کی شب ساڑھے 11 بجے اپنے بیٹے کو کھانا دینے جب مسجد پہنچے تو انہیں چیخ و پکار کی آواز آئی، قریب جا کر دیکھا تو تبریز میرے بیٹے سے بدفعلی کی خاطر اس کو برہنہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم انہیں دیکھ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق تبریز کے خاندان نے صلح کرنے کی کوشش کی مگر انہیں انکار کر دیا گیا اور اس واقعے کی رپورٹ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کروائی گئی، ملزم تبریز کو پولیس گرفتار کر چکی ہے اور مقدمہ درج کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button