قومی

امریکہ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پاکستانی طلبہ وطن روانہ

امریکی حکومت نے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 150 پاکستانی طلبہ کو روانہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈلس ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پاکستانی طلبہ کو روانہ کیا۔

پاکستانی طلبہ کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ لاہور پہنچے گا, وطن پہنچنے والے یہ وہ پاکستانی طلبہ ہیں جو سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں زیر تعلیم تھے۔

لاہور کیلئے روانہ ہونے والے طلبہ ان طلبہ سے بالکل علیحدہ ہیں جو قطر ایئرویز کے ذریعے گزشتہ ہفتے کراچی پہنچے ہیں۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ڈلس ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبہ کو الوداع کہتے ہوئے امریکی حکومت و انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی طلبہ کے رویے کی بھی تعریف کی۔

خیال رہے کہ حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے پی آئی اے کی فلائٹ شیڈول لسٹ میں چوتھی بار بھی کرغزستان شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے خصوصی فلائٹس کا شیڈول اکیس مئی تک جاری کردیا گیا ہے جس میں ایک بار پھر کرغزستان شامل نہیں حالانکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح کرغزستان میں بھی تقریباً دس ہزار پاکستانی لاک ڈاون کا شکار ہیں، ان میں سے نو ہزار کے قریب میڈیکل اور انجیئرنگ کے طلبا ہیں جو اپنے ہاسٹلز اور رہائش گاہوں میں بند ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button