قومی

اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے رسک پر ہوں گے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے، "میں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں مگر اپوزیشن کے دباW میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلا کر ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے،جبکہ یہاں تو ایم این ایز کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے عملے میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے، میں آئندہ اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اراکین محمود شاہ اور گل ظفر خان اور ضلع خیبر سے ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ زمین خان مومند بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button