قومی

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز، 648 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وائرس سے ملک میں 648 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک مزید 1679 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے ساتھ مجموعی تعداد 30174 ہوگئی ہے جبکہ آج بروز اتوار اس وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں 709 مثبت کیسز اور 9 اموات سندھ سے سامنے آئے ہیں جبکہ 622 کیسز اور ایک موت کی تصدیق پنجاب سے ہوئی ہے۔

اسلام اباد، گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر سے بھی کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں سب سے زیادہ کیسز سندھ سے ہیں جن کی تعداد 11480  ہیں جبکہ پنجاب سے مجموعی تعداد 11093 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز 182 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد 4509 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 648 افراد اس سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا سے 234 جبکہ پنجاب میں 192، سندھ میں 189 اور بلوچستان میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اس وائرس سے اب تک 8023 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button