قومی

نادرا دفاتر کے باہر ہجوم برقرار، کورونا ایس او پیز نظرانداز

شناختی کارڈز کے حصول اور بائیو میٹرک تصدیق کے لئے نادرا دفاتر دوسرے روز بھی کھلے رہے، نادرا میگا سینٹر کے باہر مرد و خواتین کا ہجوم برقرار، سماجی فاصلے کا خیال نہ ہی ہاتھ دھونے کا انتظام کیا جا سکا۔

ملک بھر میں نادرا میگا سنٹر کے اندر سائلین کیلئے سائے کا انتظام اور کرسیاں لگا دی گئیں مگر مین گیٹ کے باہر کسی قسم کا انتظام نہ کیا جا سکا، سائلین دھوپ میں کھڑے ہو کر باری کا انتظار کرنے پر مجبور رہے۔

سائلین نے انتظامات نہ کرنے پر گلے شکوے بھی کئے اور کہا کہ کئی کئی گھنٹوں سے گرمی میں خوار ہو رہے ہیں، نادرا انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے، بزرگ شہریوں کے لئے متبادل انتظام ہونا چاہیے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت شہریوں کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم تو مل جائے گی مگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بند رہنے والے دفاتر پیر سے عوام کے لیے کھول دیے گئے تھے۔

نادرا ہدایت کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button