قومی

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو مئی کی تنخواہ عید الفطر سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں عید الفطر سے قبل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مراسلہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو بھجوادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

نوٹٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز عید سے پانچ روز قبل جاری کردی جائیں، عیدالفطر 23 یا 24 مئی کو متوقع ہے، لہذا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ملازمین کو مئی کی تنخواہ و پنشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ایڈوانس میں جاری کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button