قومی

‘عید الفطر پر امسال کرارے نوٹوں کی عیدی نہیں بٹے گی’

سٹیٹ بینک نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سٹیٹ بینک کی جانبسےجاری مراسلے کے مطابق عیدالفطر امسال کرارے نوٹوں کی عیدی نہیں بٹے گی، اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے چیف منیجرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا، اور عوام سمیت سٹیٹ بینک کے ملازمین/ریٹائرڈ ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button