”حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے”
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس، انسان کا بنیادی حق ہے۔
آزادیِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہدائے صحافت کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے حُریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 3, 2020
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یوم صحافت پر قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے لہو سے حریت فکر کی شمع روشن رکھنے والے شہدائے صحافت کو سلام پیش کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی ،قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزاد، ذمہ دار صحافت کے لیے ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
سویڈن، لاپتہ پاکستانی صحافی ساجد حسین کی لاش مل گئی
آزادی صحافت کا نعرہ ہی آزادی صحافت کے منہ پر طمانچہ ہے
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجوہ صورت حال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورت حال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔