قومی

ملک میں کورونا سے مزید ہلاکتیں، مجموعی تعداد 459 ہو گئی

وطن عزیز میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 459 جبکہ متاثرہ افراد 20134 ہو گئے، 180 اموات کے ساتھ خیبر پختونخوا سرفہرست ہے، 130 ہلاکتوں کے ساتھ سندھ دوسرے جبکہ 121 اموات کے ساتھ پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، اسلام آباد میں چار جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 3 افراد اس وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ہلاکتوں کے لحاظ سے خیبرپختونخوا ایک بار پھر سب سے زیادہ ہولناک ثابت ہوا جہاں ایک دن میں مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز سامنے آنے والے کسیز کی تعداد 108 رہی جبکہ سندھ سے 427 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 514 کیسز 9 ہلاکتیں، بلوچستان میں 36 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 459 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20134 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چارسدہ کا ڈاکٹر کورونا وائرس سے جاں بحق

لوئر دیر میں ایک اور مریض جاں بحق، اموات کی تعداد 7 ہو گئی

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 180 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 130 اور پنجاب میں 121 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button