قومی

ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 44 ہو گئی

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ایک ڈیڑھ سال کی بچی پولیو کے سبب معذوری کا شکار ہوئی۔

خیر پختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والی بچی کی عمر ایک سال 5 ماہ ہے اور اس کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ یہ وائلڈ پولیو بیماری نہیں بلکہ یہ پولیو کی سیبن لائیک ٹائپ 2 ڈرائیوڈ (ایس ایل ٹی 2 ڈی) قسم ہے اور اس طرح کا وائرس دنیا کے متعدد ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اپریل کو وطن عزیز میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد رواں سال کی کل تعداد 41 ہو گئی تھی، تازہ ترین دو کیسز کے ساتھ تعداد 43 ہونی چاہئے تاہم ایمرجنسی آپریشن سٹر کے مطابق یہ تعداد 44 ہو گئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا تھا، سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل کنگری میں 14 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ‘بلوچستان کے ضلع پشین کی یونین کونسل بازار کونا میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی’۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button