قومی

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا

 رمضان المبارک کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔

اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات آفس کراچی میں ہوگا جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہوں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں ہوگا۔

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کونظرآئے گا اورپہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں مسجد مہابت خان پشاور میں بھی آج شام کو اجلاس ہوگا اوربعد میں شہادتوں کی روشنی میں کل پہلا روزہ ہونے یا ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button