قومی

جاپان کی پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی امداد

جاپان کی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں تعاون کے لیے حکومت پاکستان 10 لاکھ ڈالر پر مشتمل امداد کی تیسری کھیپ فراہم کردی۔

پاکستان میں قائم جاپانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘جاپان کی حکومت نے کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے خلاف جنگ میں عوام اور افغان مہاجرین کو تحفظ دینے کے لیے حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر پر مشتمل امداد کی تسیری کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا’۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘اس گرانٹ کے تحت جاپان کی حکومت نے پاکستان کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے 24 لاکھ 10 ہزار ڈالر فراہم کردی ہے جس میں یونیسیف کے ذریعے 16 لاکھ 20 ہزار، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ذریعے 5 لاکھ40 ہزار ڈالر اور ریڈکراس کے ذریعے فراہم کردہ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر شامل ہیں’۔

خیال رہے کہ جاپان یو این ایچ سی آر کے بڑے ڈونرز میں سے ایک ہے جس نے کورونا وائرس کی اس موجودہ وباء کے دوران بھی دنیا بھر کے پناہ گزینوں کی امداد کیلئے 23 اعشاریہ 9 ملین ڈالر کی خطیر رقم یو این ایچ سی آر کو فراہم کی ہے۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو بھی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جاپانی حکومت پاکستان کو کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر امداد دے گی۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جاپان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے پاکستان کو 2.16 ملین (21 لاکھ 60 ہزار) ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر یونیسیف جبکہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ذریعے حکومت پاکستان کو فراہم کرے گی۔

حکومت پاکستان یہ رقم کرونا وائرس (کووڈ۔19) کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی عوام پر خرچ کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button