قومی

’15 اپریل سے لاک ڈاؤن محدود، جزوی کاروبار کی اجازت دی جائے’

تاجروں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ منگل 15 اپریل سے لاک ڈاؤن محدود کر کے تاجروں کو جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ منگل 15 اپریل سے لاک ڈاؤن محدود کر کے تاجروں کو جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے اور ہم یہ گارنٹی دیتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی حفاظتی ایس او پیز جاری کئے جائیں گے ان پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا، چھوٹے تاجر مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں فاقہ کشی پر مجبور نہ کیا جائے دوکانوں کے ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد محمود چودھری و دیگر نے بیان میں مزید کہا کہ تاجر برادری کورونا جیسی وباء کے خاتمے کیلئے مکمل طور پر حکومت کے ساتھ ہے، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو مشکلات بڑھ بھی سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ْبونیر کے صاحب ثروت سکھ، برادری کے کمزور خاندانوں کی مدد کریں گے’

احساس ایمرجنسی پروگرام سے استفادہ کیسے کیا جائے؟

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button