قومی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید چار ہلاکتیں، تعداد 65 ہو گئی

 

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ مجموعی تعداد 65 ہو گئی جبکہ ملک بھر سے کورونا کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4497 تک جا پہنچی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 65 جاں بحق مریضوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 اموات ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 18 اموات ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک افراد ہلاک ہوا ۔

خیبرپختونخوا میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کیسز کی تعداد 560 ہو گئی جب کہ شانگلہ اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مریض کورونا سے انتقال کرگئے جس کے بعد کے پی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے سب سے زیادہ 108 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک 122 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں آج بروز جمعرات کورونا کے اب تک مزید 116 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2188 ہوگئی ہے جب کہ مزید ایک ہلاکت کے بعد اب تک 18 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق 68 قیدی، 700 زائرین، 794 عام شہری اور رائے ونڈ قرنطینہ میں کورونا کے 662 مریض ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 18 اموات ہوئی ہیں جب کہ 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آچکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

بلوچستان میں آج کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان نے کی۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں 7 کیسز کے اضافے کے ساتھ کیسز کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبے میں کورونا سے اب تک 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور 76 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں:

‘تنہائی میں رہنا ایک بڑا امتحان تھا’

‘پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات لگائے گئے تخمینے سے کم ہیں’

‘ہمارے علاقے کی خواتین کورونا وائرس کی موجودگی سے ہی انکاری ہیں’

وزیر صحت آزاد کشمیر کے مطابق عباس پور کے علاقے نمجر میں ایک اور پلندری میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلندری میں کورونا کے پہلے مریض کے 2 گھروالوں اور 2 دوستوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈائون ہے۔

گلگت بلتستان میں آج 2 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 215 تک جا پہنچی ہے۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 111 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button