قومی

پاکستان کا افغانستان کو یک طرفہ تجارت شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں افغانستان کے ساتھ معطل شدہ تجارت 10 اپریل سے دوبارہ یک طرفہ طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق تجارت کی بحالی کا فیصلہ افغان حکومت کی درخاست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کئے گئے فیصلے کے مطابق کارگو ٹرکیں اور کنٹینرز ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعہ کو طورخم اور چمن بارڈر کے رستے افغانستان جا سکیں گی۔ تجارت کی بحالی کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے باہمی شراکت سے چند ضروری اور متفقہ طور پر مانے گئے شرائط کے تحت ہوا ہے

ترجمان خارجہ کا کہنا ہے کہ اس عالمی وبا کے وقت ایسا اقدام ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ایک ہمسائے کی حیثیت سے اور پائیدار تعلقات کی بنا پر ہمیشہ سے افغان عوام کا خیرخواہ رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام بارڈر 16 مارچ سے بند کردئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز طورخم بارڈر تین دن کے لئے ان افغان مہاجرین کے لئے کھول دیا گیا ہے جو واپس اپنے ملک جانا چاہتے ہیں جبکہ اس دوران سامان لے جانے والے ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی تھی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button