قومی

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے

 

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2279 تک جا پہنچی ہے۔

بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 10 اور سندھ میں 9 ہوگئی۔ بدھ کے روز سندھ میں ہونے والی ہلاکت کراچی شہر میں رپورٹ ہوئی جہاں 59 سالہ مریض کو 19 مارچ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا وہ انتقال کرگیا۔

پاکستان میں آج جمعرات کورونا وائرس کے اب تک 57 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 34 اور خیبرپختونخوا میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 2 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی سمری کےمطابق سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 743 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا کے 23 کیسز اور مزید 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 2 مریضوں میں سے ایک کا تعلق بنوں اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔ صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

صوبائی وزیر صحت کی جانب سے جاری سمری کے مطابق صوبے میں اب تک وائرس سے  29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 845 ہوگئی جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا اور یوں صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

بلوچستان میں بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 164 ہوگئی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں 17 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں اب تک ایک شخص کورونا سے ہلاک ہوا ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 184 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button