قومی

کورونا وائرس ،شاہد آفریدی نے راشن کی تقسیم شروع کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔

ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں, ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے, کرونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button