قومی

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض دم توڑ گیا

 

لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا، لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج غلام عمران نامی مریض پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا شکار بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا اور 14 روز قرنطینہ میں بھی گزارے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لایا گیا تھا جسے آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔

دوسری جانب وزارت صحت نے لاہور میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 193 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ دو افراد صحت یاب ہوگئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button