قومی

مساجد میں لوگ کس طرح کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے حوالے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصراور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس ایک مہلک وباء کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کے لیے ملتوی کر دیں، جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔

خیال رہے محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے بھی آئمہ کرام کو نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ کے چیف خطیب کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ جمعہ کی نماز دو شفٹوں میں ادا کی جائے تاکہ رش سے بچا سکے جبکہ نماز جمعہ باالخصوص اور دیگر نمازوں کا بالعموم مساجد کے ہال کی بجائے برآمدوں اور صحنوں میں اہتمام کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا اور سندھ میں 15، 15 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔

خیبر پختون خوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں مزید 15 کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 103ہوگئی ہے۔ سکھر میں قرنطینہ کیے گئے زائرین میں سے 76 کیس سامنے آئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button