قومی

جمیعت علمائے اسلام ف نے پارٹی کا نام بدل دیا

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے پارٹی نام میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

جے یو آئی ف نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کی تھی کہ پارٹی کا نام جمیعت علمائے اسلام ف سے صرف جمیعت علمائے اسلام رکھا جائے۔

دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button