قومی

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات، ملک کے 5 ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بند

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستان نے 5 ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے علاوہ تمام ائیرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔

نوٹم کے مطابق سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹ سے عالمی پروازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے تاہم ان ایئر پورٹس سے اندرون ملک کی پروازیں جاری ہیں۔

اس فیصلے کے بعد فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس پر آنے والی غیر ملکی پروازوں کو لاہور اور اسلام آباد اتارا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ان پروازوں کے مسافروں کو ان کے مطلوبہ شہروں تک بھیجنے کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں:

اسلام آباد اور کراچی میں کورونا کے دو مزید کیسز

مردان، کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریض ہسپتال میں داخل

پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان

نوٹم کے مطابق پشاور ایئر پورٹ آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر آنے والی غیر ملکی پروازوں کو کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا جائے گا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے والی پروازوں میں دبئی اور شارجہ کی پرواز پی اے 611، پی اے 613، جدہ اور مسقط سے آنے والی پروازیں شامل ہیں جنہیں پشاور ایئر پورٹ پر اترنا تھا۔ غیر متوقع فلائٹس کی وجہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کا غیر معمولی رش ہے۔

ملتان ایئر پورٹ پر اترنے والی بحرین، جدہ اور دبئی کی 4 پروازوں کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کروانے کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔سیالکوٹ سے دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ 338 اسلام آباد اور سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز او وی 302 لاہور سے روانہ ہوگی۔حالات کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹ آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ 1یا 2 سے زائد وزیٹر ایئر پورٹس آنے سے گریز کریں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹ پر احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔ مذکورہ اقدامات کورونا وائرس کے پھیلا اور احتیاطی تدابیر کے تحت اٹھائے جارہے ہیں۔ تینوں ایئر پورٹس پر وزیٹر کی تعداد کم رکھنے پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button