قومی

کل سے بارش کا ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگا، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے دس مارچ سے بارش کا ایک اور طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہونے اور ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے.

بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والا بارش کا نیا سپیل 13 مارچ تک موجود رہے گا جس سے خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، شمالی پنجاب، وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا اسپیل شدید ترین بارش ‘ گرج چمک ‘ شدید ترین ژالہ باری ‘ طوفانی ہواؤں کا بھی خطرہ ہے جبکہ بڑے پیمانے پر موسلادھار بارش کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں اور مختلف علاقوں میں اربن فلڈ کا بھی امکان ہے۔

ملک میں متوقع بارشوں کا نیا سسٹم ہوا کے مغربی کم دباؤ کے نظام کی صورت میں آ رہا ہے، یہ پہلے شمالی بلوچستان پھر جنوبی پنجاب پر اثر انداز ہو گا، اس سسٹم کو بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہوائوں کی سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے شمالی پنجاب، وسطی پنجاب میں موسلادھار بارش، خیبر پختون خواہ میں طوفانی برسات، اسلام آباد راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی سندھ میں لاڑکانہ سکھر شہداد پور شہداد کوٹ کشمور ڈھرکی پنو عاقل جیکب آباد دادو مورو نوابشاہ حید آباد اور مشرقی سندھ کے چند علاقوں میں معتدل بارش کا امکان ہے جس کی مقدار 1 تا 10 ملی میٹر تک ہو گی۔

میرپور خاص ٹنڈوجام ٹنڈو اللہ یار مٹھی اسلام کوٹ عمر کوٹ ٹھٹہ اور بدین میں موسم خشک رہے گا، ملک بھر میں بارشوں کے دوران کراچی میں بھی موسم خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ درجہ حرارت میں 3 ڈگری تک کی کمی ضرور متوقع ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے 18 مارچ سے بارش کے ایک اور سپیل کی پاکستان آنے کی بھی پیشینگوئی کی ہے۔

خیال رہے کہ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران زیادہ تر مکانات کی چھت گرنے کے واقعات میں اب تک 22 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔

آج بھی قبائلی ضلع خیبر اور مہمند سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں چھت  گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button