قومی

کورونا وائرس: سعودی ایئر لائن نےعمرہ زائرین پر31مارچ تک پابندی بڑھادی

 

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی ایئرلائن نےعمرہ زائرین پر31مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرہ ویزا اور وزٹ ویزا والوں کی تمام ٹکٹیں منسوخ کردی گئیں، سعودی ایئر لائن نے منسوخ کی گئی ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے ایئر لائن کے سیلز سپورٹ سنٹر سے رابطہ کی ہدایت کردی۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی،پشاور اور ملتان ایئر پورٹ کے سٹیشن مینجرز کو سرکلر جاری کردیا گیا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا جو اب تک دنیا کے تقریباً 30 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، بحرین، مصر، کویت اور اردن بھی شامل ہیں۔

ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2336 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہے جو کہ چین کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ 23 اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے چین میں اب تک 2945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button