قومی
کراچی میں کورونا کا پہلا کیس، 22 سالہ نوجوان میں وائرس کی تصدیق
کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 سالہ یحیٰی جعفری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق یحییٰ ایران سے سندھ آیا ہے جسے فیملی سمیت ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی؟
واضح رہے کہ وائرس پہلے سے ہی پاکستان کے جنوب مغربی پڑوسی ملک ایران اور اس کے بعد مگربی پڑوسی افغانستان پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے طورخم میں میڈیکل ٹیم تعینات کی گئی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ کورونا وائرس سے چین سمیت دنیا بھر میں 27 سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ 80 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔