قومی

ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے طوفانی بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز سے ہفتہ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس ضمن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ محکمہ جات کو تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق این ایچ اے، ایف ڈیلیو او اور صوبائی محکمہ جات کو تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو رواں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ محکمہ جات اور ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی موسمی صورتحال سے مؤثر آگاہی کو یقینی بنائیں، ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی محکمہ جات ضروری عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی کے لیے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو دفعہ این ڈی ایم اے کو ارسال کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button