قومی

306 ایرانی شہریوں کو وطن جانے کی اجازت مل گئی

پاکستانی حکام نے 306 ایرانی شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی۔ پاک-ایران سرحد کو صرف ساڑھے چار گھنٹوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

میڈیا زریعو کےمطابق دوسری جانب تقریباً 250 پاکستانی مزدور سرحد کی دوسری جانب ایران میں پھنسے ہوئے ہیں اور بلوچستان حکومت سے ان کے وطن واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

تفتان کی لیویز فورس کے حکام نے میڈیا کوبتایا کہ ایرانی شہریوں میں 276 ڈرائیور اور 25 تاجر تھے جو پاکستان کی جانب سے سرحد کی بندش کے بعد تفتان میں پھنس گئے تھے۔

خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر پاکستانی حکام نے وائرس کے پاکستان آنے کے خدشے کے پیش نظر پاک-ایران سرحد پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسے بند کردیا تھا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ زائرین اور دیگر افراد کو اس وقت تک پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک وہ 14 روز ایران میں نہ گزار لیں اور اس کے بعد ایرانی حکام سے صحت سے متعلق کلیئرنس حاصل کرکے وہ پاکستان آسکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button