قومی

وزیراعظم کے معاون خصوصی، پی ٹی آئی کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

نعیم الحق کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور کافی عرصے سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں اپنے ایک پرانے دوست کے انتقال پر ٹوٹ گیا ہوں، وہ پی ٹی آئی کے دس بانی اراکین میں سے تھے اور سب سے وفادار بھی، پی ٹی آئی کے 23 سالہ ازمائشوں کے سفر پر وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہا۔ جب بھی ہمیں ضرورت پڑی وہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

عمران خان نے ان کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ان سے جب تک ہوسکا بیماری کے باوجود بھی کابینہ کی اجلاس میں شرکت کرتا رہا۔ ‘میں نے پچھلے دو سالوں میں انہیں کینسر سے بہت ہمت اور امید کے ساتھ لڑتے دیکھا’۔

پی ٹی آئی رہنما اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کہا کہ ‘نعیم الحق نے شیر کی طرح بہادری سے کینسر کا مقابلہ کیا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘نعیم الحق اچھے دوست اور ساتھی تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔’

واضح رہے کہ نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل تھے، وہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے تھے۔

نعیم الحق، وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button