قومی

دیارغیر میں مقیم پاکستانی طرح طرح کے مسائل و مشکلات سے دوچار

بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، زیادہ تر لوگوں کو زبان سیکھنے کے بغیر کام نہیں مل رہا اور اس کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانی یورپی ڈاکومینٹس نہ ملنے کی وجہ سے بھی محرومی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اووسیز پاکستانی سخت مسائل و مشکلات سے گزر رہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ کسی قسم کا  تعاون نہیں کیا جا رہا ہے، حکومت اووسیز پاکستانیوں کے مسائل سے ناواقف اور بے خبر ہے جو اووسیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔

اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی تکلیف آئی ہے تو اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت پاکستان حکومت بھرپور ساتھ دیا ہے لیکن ملک کے حکمران اووسیز لوگوں کو تکلیف کے بغیر کچھ نہیں دیتے حالانکہ ان لوگوں کو روزگار مہینا کرنا اور ان کے دستاویزات کیلئے تگ و دو کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اوورسیز کمیشن، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، معاون خصوصی زلفے بخاری، وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ سے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ رویہ ٹیھک کیا جائے اور اوورسیز پاکستانیوں کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے حل کیلئے متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بات کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button