قومی

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسلام آباد کے چینی ریستوران بند ہونے لگے

 

’کاروبار کئی دنوں سے بند ہے، مجھے نہیں معلوم گھر کا خرچہ کیسے چلے گا؟ اور اس جگہ کا کرایہ کہاں سے آئے گا؟ لگتا ہے کسی سے قرض ہی اٹھانا پڑے گا۔‘

یہ کہنا تھا اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں واقع چینی ریستوران کی مالکن تیان ژاؤ میئ کا جنہوں نے چین میں مہلک کرونا وائرس کے پھیلنے کی خبروں کے باعث اپنا کاروبار بند کر دیا ہے۔

شمال وسطی چین کے خود مختارعلاقے ننگزیا سے تعلق رکھنے والی تیان ژاؤ میئ اور ان کا چینی شوہر لقمان گذشتہ کئی برس سے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں۔ چینی خاندان اپنے تین کمروں کے رہائشی فلیٹ میں ریستوران چلاتے ہیں جہاں صرف چینی کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔ ان کے ریستوران کا نام بھی چائینیز ریسٹورنٹ ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: ’ہم واقعی پریشان ہیں کہ بند کاروبار کے ساتھ یہ سارے خرچے کیسے پورے ہوں گے۔‘

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button