قومی

ملک کے بعض علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو جنوبی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع، بالائی پنجاب کے بعض اضلاع اور بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز سکردو منفی 19، ستور منفی 14، کالام منفی 12، بگروٹ منفی 10، گوپس منفی 09، پاراچنار منفی 08، ہنزہ منفی 07 اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button