پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ’دی گالاز ایوارڈ‘ کے لیے منتخب
خواجہ سرا نایاب علی پاکستان سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت ہوں گی جنہیں آئر لینڈ کے سالانہ ایل جی بی ٹی پلس ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ نایاب علی ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستان میں خواجہ سراؤں کے مسائل پر کام کرنے کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔
’دی گالاز ایوارڈز‘ کے نام سے مشہور یہ تقریب آٹھ فروری کی شام آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہوگی جس میں دنیا بھر سے رینبو کمیونٹی سمیت اس کے معاون اداروں اور کمپنیوں کے افراد بھی شریک ہوں گے۔ اس ایوارڈ کے لیے امیدواروں کی نامزدگی تین ادارے کیا کرتے ہیں جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، فرنٹ لائن ڈیفینڈرز اور نیشنل ایکس فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ ان اداروں نے اس سال پوری دنیا سے چار لوگوں کو نامزد کیا ہے جن کا تعلق برازیل، قازقستان، کرغزستان اور پاکستان سے ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: ماں تو ماں ہے، وہ احتجاج کرتی ہے تو اس کو طلاق کی دھمکی دے کر خاموش کر دیا جاتا ہے۔