قومی

کوئٹہ، مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 11 افراد شہید

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 11 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کی ایک مسجد میں ہوا جس میں کم از کم 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا کردیا گیا جہاں پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے واقعے میں شہید ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے https://www.tnn.com.pk/urdu/national/104484/میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button