قومی

نقیب اللہ کیس کی غیرجانبدار انکوائری کروا سکتے تھے: راؤ انوار کا زرداری سے شکوہ

سندھ پولیس کے مبینہ ’انکاؤنٹر سپیشلسٹ‘ اور شہرِ قائد کے ضلع ملیر کے سابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار نے انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے شکایت کی ہے کہ وہ نقیب اللہ محسود قتل کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا سکتے تھے۔

اس کیس کے حوالے سے بات کرتے انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سندھ پولیس کی جانب سے انہیں اس مقدمے میں فریم کیا گیا ہے، جس میں اس وقت کے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا مبینہ طور پر اپنا ذاتی مفاد تھا۔ نہ صرف یہ بلکہ اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے نقیب اللہ کے قتل کیس میں سوموٹو ایکشن لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل اے ڈی خواجہ اور نقیب قتل کیس کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیق کا مبینہ گٹھ جوڑ تھا جس کی وجہ سے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کے خلاف ایکشن لیا تھا۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: میں جس دوران ملیر میں تعینات تھا اس وقت اسے چھوٹا وزیرستان کہا جاتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button